غزہ:اسرائیلی بمباری،بچے سمیت6افرادشہید،13زخمی

غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچے سمیت 6 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے ۔ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ حملے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہد کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے ماہی گیروں کی بندرگاہ پر واقع ایک کیفے پر 2 میزائل داغے ۔حماس نے غزہ امن معاہدے پر قائم رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے تاحال معاہدے کے روڈ میپ کی واضح منظوری نہیں دی۔ اسرائیلی فوج کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو محصور کرنے والے یہودی آبادکاروں کو ایک ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود علاقے سے نکالنے میں ناکامی کا سامنا ہے ۔فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو روکنے میں فوجی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں صرف 3 فیصد زرعی زمین ایسی رہ گئی ہے جو قابل رسائی اور نقصان سے محفوظ ہے ۔اسرائیلی فوج نے لبنان میں 44 سال قبل ہلاک ہونے والے سارجنٹ فرسٹ کلاس یہودا کاٹز کی باقیات واپس اسرائیل پہنچا دیں۔وہ 1982 میں مشرقی لبنان میں شامی فورسز کے خلاف جنگ کے دوران لاپتا ہوئے تھے ۔ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دینے کی تصدیق کی ہے ۔اسرائیلی اخبار کے مطابق مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو پہلی بار دعائیہ کتابیں لے جانے کی بھی اجازت دی گئی ہے ۔اس سے پہلے مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت تھی، جب کہ یہودی مسجد کی بیرونی دیوار “دیوار گریہ” پر اپنی عبادت کیا کرتے تھے ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر