بلوچستان : آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 9 دہشتگرد ہلاک ، ٹھکانے تباہ

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں  کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، خفیہ اطلاع پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی جس میں 8 دہشت گرد ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ گاؤں میں کامیاب آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

سکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا تھا ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔سکیورٹی ذرائع نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں۔ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔



  تازہ ترین   
دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیئے
ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا
راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش: نالہ لئی میں طغیانی، خطرے کے سائرن بج گئے
ایرانی قوم دباؤ کے سامنے نہیں جھکتی، اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرتے ہیں: کاظم غریب آبادی
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر