ٹرمپ کی پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کی ہدایت

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’میں اس بات سے خوش نہیں ہوں کہ امریکہ نے بہت عرصہ پہلے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔‘‘
ٹرمپ نے کہا کہ ’’یہ مشقیں نہ صرف مہنگی ہیں جن کے اخراجات کا بڑا حصہ حسب معمول امریکہ برداشت کرتا ہے بلکہ یہ ایک ایسا پیغام بھی دیتی ہیں جو مکمل طور پر نامناسب اور مخالفانہ ہے۔‘‘
ٹرمپ نے کہا کہ ’’ چونکہ اب ان مشقوں کو منسوخ کرنے میں بہت دیر ہو چکی ہے، میں نے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کو مشترکہ فوجی مشقوں میں نمایاں کمی کرنے کی ہدایت کی ہے!‘‘
امریکی صدر نے سیول کی جانب سے ایران کو ’’جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے‘‘ کے لئے امریکی اقدامات میں شامل ہونے سے انکار کا بھی ذکر کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر