چین میں جنوری سے جولائی کے دوران ریلوے سرمایہ کاری میں 1.8 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ریلوے آپریٹر نے پیر کو بتایا ہے کہ 2026 میں ریلوے کی تعمیر میں سرمایہ کاری بڑھنے کے ساتھ کئی اہم ریلوے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جس سے علاقائی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی فروغ مل رہا ہے۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران ریلوے کے شعبے میں مقررہ اثاثوں کی سرمایہ کاری 440.6 ارب یوآن (تقریباً 64.92 ارب امریکی ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔
حالیہ منصوبوں میں چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو-ژان جیانگ تیز رفتار ریلوے پر فوشان سٹیشن کا افتتاح اور چین کے شمال مغربی شی آن-آن کانگ تیز رفتار ریلوے کی پوری لائن کی آزمائشی جانچ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ وہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں معاونت کے لئے بڑے ریلوے منصوبوں پر کام کو مزید آگے بڑھائے گی اور ریلوے سرمایہ کاری کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنائے گی۔
چین نے دنیا کا سب سے بڑا تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک قائم کر لیا ہے۔ 2025 کے اختتام تک ملک میں فعال ریلوے لائنوں کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 65ہزارکلومیٹر تک پہنچ گئی تھی جس میں 50ہزار کلومیٹر سے زیادہ تیز رفتار ریلوے شامل ہے۔
کمپنی کے مطابق 2030 تک چین میں فعال ریلوے لائنوں کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 80 ہزارکلومیٹر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں تقریباً 60ہزار کلومیٹر تیز رفتار ریلوے شامل ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر