چین کے آنجہانی رہنما ژو رونگ جی کی آخری رسومات منگل کو ادا کی جائیں گی

بیجنگ (شِنہوا) چین کے آنجہانی رہنما ژو رونگ جی کی آخری رسومات منگل کے روز بیجنگ میں ادا کی جائیں گی۔
ژو رونگ جی 12 اگست کو 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 14ویں اور 15ویں مرکزی کمیٹیوں کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے۔
ان کی وفات پر سوگ کے اظہار کے لئے منگل کے روز تیان آن من سکوائر، شِنہوا من، عظیم عوامی ہال، وزارت خارجہ امور، صوبائی سطح کی سی پی سی کمیٹیوں اور صوبائی سطح کی حکومتوں کے مقامات، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے، مکاؤ خصوصی انتظامی خطے، سرحدی گزرگاہوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ چین کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر بھی قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ تعزیتی بیان میں ژو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین پارٹی رکن، آزمودہ و وفادار کمیونسٹ مجاہد اور پرولتاری انقلابی، مدبر اور پارٹی و ریاست کا عظیم رہنما قرار دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر