یوم آزادی پر سب کو دعوت دہشتگردی چھوڑیں قومی دھارے میں واپس آجائیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق کے زور نظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا ، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،یوم آزادی پر سب کودعوت دیتا ہوں دہشت گردی ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آ جائیں،پاکستان  نے 79 برس کے سفر میں زیرو سے آغاز کرتے ہوئے دنیا میں اپنا نمایاں مقام بنایا، آج پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے اس کے بڑھتے ہوئے عالمی مقام اور اہمیت کا مظہر ہیں۔ ان کامیابیوں پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے مخصوص حالات ہیں، تاہم آج پورے صوبے میں ضلع سے ڈویژن، گاؤں سے تحصیل تک جس جوش و جذبے کے ساتھ جشن آزادی منایا گیا۔

وہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستان سے اپنی وابستگی اور محبت کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان سے جدا ہو رہا ہے یا دہشت گرد قوتیں تشدد کے ذریعے پاکستان کو توڑنے میں کامیاب ہو جائیں گی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے عوام نے آج اپنے عمل سے ان تمام منفی دعوؤں کی نفی کردی ہے ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست اور حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھلے رہیں گے ۔ آج یوم آزادی کے موقع پر ایک مرتبہ پھر دعوت دیتے ہیں کہ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آیا جائے ۔ بندوق کے زور پر کسی نظریئے کو مسلط نہیں کیا جاسکتا، دہشت گرد عناصر نے بلوچ قوم کو ایک لاحاصل جنگ میں دھکیل رکھا ہے ، انہیں یہ راستہ ترک کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر تشدد کا راستہ ترک نہیں کیا جاتا تو ریاست کی رِٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کسی بھی جائز سیاسی عمل اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے ، تاہم ایسے عناصر سے مذاکرات نہیں ہوسکتے جو معصوم شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر