لادی گینگ کے آخری مولوی یعقوب گروپ نے سرنڈر کردیا

ڈیرہ غازیخان(نیشنل ٹائمز)کوہِ سلیمان، ڈیرہ غازی خان میں سرگرم لادی گینگ کے آخری گروپ مولوی یعقوب گروپ نے بھی یومِ آزادی کے موقع پر جرائم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے قانون کے سامنے سرنڈر کردیا، تھانہ کوٹ مبارک میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او صادق بلوچ کی موجودگی میں لادی گینگ کے پانچ اشتہاری ملزموں نے بھاری ہتھیاروں سمیت خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا،سرنڈر کرنے والے ملزم قتل، ڈکیتی، راہزنی اور اغواء برائے تاوان سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ سرنڈر کرنے والوں میں یعقوب عرف مولوی ، موسیٰ ، ساجد ، راشد اور نذیر شامل ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لادی گینگ کے تمام گروپس کو امن کا راستہ فراہم کیا گیا ہے جس کے مثبت اثرات کوہِ سلیمان سمیت میدانی علاقوں میں بھی امن و امان کی صورت میں سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز اسی علاقہ میں تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے ۔ امن کے قیام کے بعد علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،سرنڈر کرنے والے افراد نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ خاندانی دشمنیوں اور باہمی تنازعات کے باعث یہ افراد جرائم کی دلدل میں دھنستے چلے گئے ، تاہم حکومت نے انہیں پرامن اور آزاد زندگی کی طرف واپسی کا راستہ فراہم کیا ہے ،ڈی پی او صادق بلوچ نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے افراد مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کا قانون کے مطابق سامنا کریں گے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر