ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یوم آزادی ایک قیمتی موقع ہے، پاکستان کا یوم آزادی ایران پاکستان دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا نیا موڑ ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، باہمی اعتماد و احترام اور موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں۔

اس علاوہ ایرانی صدر نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی سمیت ایران پاکستان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے دعا بھی کی۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر