وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے قافلے پر حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ وزیر داخلہ حملے میں محفوظ رہے۔

مستونگ پولیس کے مطابق وزیر داخلہ کا قافلہ قلات سے کوئٹہ جا رہا تھا کہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے قافلے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان میں داخلہ امور کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق20 منٹ تک مسلح افراد اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کا بھرپور جواب دیا۔

مستونگ میں نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ثنا ملک نے بتایا کہ 6 زخمی ہسپتال لائے گئے، جن میں سے تین کو علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے واقعہ کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے سے ان کے ’حوصلے پست نہیں ہوں گے، مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر