بددیانت حکمران امریکی مفاد میں فیصلے کررہے : حافظ نعیم

لاہور(نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 79ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔پاکستان کا قیام اللہ کاعظیم معجزہ اوربرصغیر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے لئے ایک انعام ہے۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ ہم نے اجتماعی طور پر اللہ کے اس احسان اور انعام کی قدر نہیں کی اور یہاں اللہ کے اس نظام کو نافذ نہیں کرسکے جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا۔انگریز تو چلاگیا مگر اس کے ذہنی غلاموں نے ملکی اقتدار پر قبضہ کرلیا۔

ہماری آزادی اور خود مختاری آئی ایم ایف کے ہاتھ گروی رکھ دی گئی ہے اور ملک پر مسلط بددیانت حکمران امریکی مفادمیں فیصلے کررہے ہیں۔ ملک پر بیوروکریسی جاگیرداروں اور وڈیروں کا قبضہ ہے ۔ملک 100ہزارارب سے زیادہ کامقروض ہوچکا ہے اس کے باوجود عام آدمی تعلیم،صحت اور روز گار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم اور آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا جب تک کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کوہنود و یہود کے خونی پنجہ سے آزادی نہیں مل جاتی ہماری آزادی ادھوری ہے ۔ یہ موقع ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پاکستان و عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ، اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کیلئے ہمیں تحریک پاکستان کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر