پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باضابطہ آغاز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارتِ توانائی نے پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ قومی پروگرام کے لیے انوویشن حب مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔پروگرام کے تحت نوجوانوں، محققین، جامعات، سٹارٹ اپس، صنعت اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا تاکہ ملک کو درپیش توانائی کے چیلنجز کے لیے عملی اور اختراعی حل تیار کیے جا سکیں۔ اس کا مقصد قابلِ عمل خیالات اور تحقیقی کاوشوں کو آزمودہ اور قابلِ توسیع حل میں تبدیل کرنا ہے تاکہ پاور سیکٹر کو زیادہ مؤثر، قابلِ اعتماد اور پائیدار بنایا جا سکے۔

آئندہ تین برسوں کے دوران ایک ارب روپے سے زائد رقم کامیاب اختراعات کی سرپرستی، تکنیکی معاونت، آزمائشی نفاذ اور قابلِ عمل منصوبوں کو قومی سطح پر وسعت دینے کے لیے مختص کی جائے گی۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے کاروباری ماڈلز نے ترقی کے تقاضوں کو تبدیل کر دیا ہے۔ اگر ادارے مسلسل اختراع نہ کریں تو وہ ترقی کی رفتار برقرار نہیں رکھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کو صرف مزید محنت کی نہیں بلکہ مزید اختراع، تخلیقی سوچ اور مسلسل بہتری کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر