برطانوی ہا ئی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کے مسائل حل کرنیکی یقین دہا نی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز ملاقات کی، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستانی طلبہ کو ویزوں میں تاخیر کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرائے جائیں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے پاکستانی طلبہ کے ویزوں کا معاملہ اٹھا یا اور طلبہ کے ویزوں میں تاخیر پر حکومتی تشویش سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور، تعلیمی روابط مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک زیرتعلیم پاکستانی طلبہ سے متعلق قانونی فریم ورک میں بہتری کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے اور وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی نے اس معاملے پر اپنی سفارشات بھی مرتب کر لی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے جین میریٹ سے کہا کہ پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع میں رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر