روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن

ماسکو، منامہ(نیشنل ٹائمز) روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور بحرینی ولی عہد سلمان بن حمد نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغام پیش کیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے عوام کے لیے امن ،خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں، دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے مابین اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے، یقین ہے کہ دونوں ملک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

بحرینی ولی عہد

ادھر بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی۔

شہزادہ سلمان بن حمد نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھی یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام پیش کیا۔



  تازہ ترین   
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کا شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر