یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر مسلح افواج نے پوری قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کو مبارکباد دی، نیول چیف اور ایئرچیف نے بھی قوم کومبارکباد دی، مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناحؒ، تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کی قربانیوں نے آزادی کے خواب کو خودمختار پاکستان کی حقیقت میں بدل دیا، ان کا وژن، حوصلہ اور عزم آج بھی قوم کیلئے مشعل راہ ہے، یہ ہمیں پاکستان کے اصولوں اور نظریات کے تحفظ کی ترغیب دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مسلح افواج اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، سابق فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عزم و بہادری سے آزادی، سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے عزم کا اعادہ کیا، مسلح افواج ہر خطرے کیخلاف مادر وطن کا دفاع اور آئین کی پاسداری کریں گی، عوام کی سونپی مقدس ذمہ داری پوری دیانت داری سے نبھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج امن، استحکام اور قومی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی، پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں مضمر ہے، یوم آزادی پر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں سے عہد کی تجدید کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا ہے کہ قومی یکجہتی، رواداری اور خوشحال کیلئے پاکستان کے لئے مل کر کام کریں، مسلح افواج زندہ باد، پاکستان ہمیشہ پائندہ باد۔



  تازہ ترین   
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 21 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر