کشمیر اسمبلی ارکان کااگلے ہفتے حلف، وزیراعظم،سپیکر کا انتخاب

اسلام آباد،مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چو دھر ی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوچکے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوئی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے اختتام پر مسلم لیگ (ن)24 نشستیں حاصل کر چکی ہے ، فارمولے کے تحت 3 خواتین اور 3 دیگر مخصوص نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں گی جن میں اوورسیز، ٹیکنوکریٹ اور علما و مشائخ کی سیٹیں شامل ہیں، مخصوص نشستوں کے بعد ن لیگ کی کل نشستوں کی تعداد 30 ہو جائے گی، اگلے ہفتے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، ارکان کا حلف اور مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا، اگلے ہفتے ہی سپیکر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہونے جارہی ہے ، موجودہ حالات میں مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے ۔ آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابات شفاف ہوئے ۔ادھرآزاد کشمیر کے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حلقہ ایل اے 17 حویلی سے پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل راٹھور کامیاب ہوگئے ۔الیکشن کمیشن نے انکی کامیابی کا باضابطہ فارم 27 کے ساتھ سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔ فیصل راٹھور نے مدمقابل امیدواروں کے مقابلے میں 33872 ووٹ لئے ۔مسلم لیگ (ن)کے محسن عزیز کو 32353 ووٹ ملے جبکہ خواجہ طارق سعید نے 12338 حاصل کئے ۔حویلی میں کامیابی پرپیپلز پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ،ابتک نتائج کے مطابق 53 کے ایوان میں مسلم لیگ (ن)کو 24 جبکہ پیپلزپارٹی کو 11 نشتیں مل چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر