انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم، ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کو انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی گفٹ اور آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان 14 اگست کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو تاجروں کے لیے تیار کی گئی نئی سہولت اور مختصر انکم ٹیکس فارم کا افتتاح کریں گے۔ مجوزہ اسکیم کے تحت 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تاجروں کو خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے مطابق تاجروں کے لیے دکان کے باہر ایف بی آر کی رجسٹریشن پلیٹ لگانا ضروری ہوگا، تاہم مقررہ تاریخ تک گوشوارہ جمع کرانے والے تاجروں کو تقریباً 25 ہزار روپے مالیت کی رجسٹریشن پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی اور اس کی رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے بروقت ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تاجروں کے لیے مزید انعامات اور مراعات دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 30 ستمبر کے بعد فائل کرنے والے تاجروں سے 25 ہزار روپے رجسٹریشن فیس کے علاوہ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو پہلے کی نسبت زیادہ سادہ اور مختصر بنایا جا رہا ہے۔ کاروباری افراد اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے الگ الگ فارم متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ انفرادی افراد کے لیے فارم مزید مختصر رکھنے کی تجویز ہے۔

نئے انکم ٹیکس گوشواروں کا فارم 14 اگست کو جاری کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ٹیکس دہندگان آسانی سے اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارہ جمع کرانے کے بعد اگر کسی تاجر کو معلومات میں غلطی کی تصحیح یا کسی تفصیل میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے تو اسے 48 گھنٹے کے اندر ترمیم کا موقع فراہم کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر