حج 2027: درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کا طریقہ کار حتمی، درخواستیں اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوں گی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں اور اخراجات کی وصولی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، درخواستوں کی وصولی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارتِ مذہبی امور کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ حج اخراجات دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج کو پہلی قسط میں مجموعی اخراجات کا نصف ادا کرنا ہوگا، جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں وصول کی جائے گی۔ حج کوٹہ مکمل ہونے پر مزید درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حج 2027 کے لیے مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے، جس میں سرکاری حج اسکیم کے لیے 60 فیصد جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر