نوشہرہ (نیشنل ٹائمز)نوشہرہ میں شدید گرمی میں 18 گھنٹے کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے مردان، نوشہرہ جی ٹی روڈ بلاک کر د یا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کم نہ کرنے پر موٹروے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ انہوںنے حکومت اور پیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، بعدازاں ایکسئن پیسکو اور پولیس افسران کے ساتھ طویل مذاکرات اور بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے جی ٹی روڈ کھول دیااور پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھاری بجلی بلوں کی ادائیگی کے باوجود ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے نظام زندگی شدید متاثر ہوکررہ گیا ہے۔



