جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی، بڑھتے ٹیکسوں کیخلاف آج ملک گیر احتجاج : 510 مقامات پر دھرنے ہونگے : حافظ نعیم

لاہور ،اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جماعت اسلامی پاکستان پٹرولیم لیوی ، بڑھتے ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف آج 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کرے گی، شام 4 بجے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے ہوں گے ، لاہور میں قرطبہ چوک، کراچی میں شارع فیصل، اسلام آباد میں فیض آباد (26 نمبر چونگی)، پشاور میں موٹروے ٹول پلازہ، کوئٹہ میں میزان چوک پر دھرنے د یئے جائیں گے جبکہ گزشتہ روز جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام لاہور ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔لاہور میں وحدت روڈ پر مظاہرے سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں 510 مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے اور احتجاج پرامن ہوگا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک روکی جائے گی تاہم ایمبولینسوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی ، اگر احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو احتجاجی تحریک کا دائرہ وسیع کردینگے ،حکومت پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کرے ،حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہیں کی۔

لاہور میں وحدت روڈ پر احتجاجی ریلی میں لاہور بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔ مقررین نے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ عوام پر پٹرول بم گرائے جا رہے ہیں جبکہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں،اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف یہ احتجاج حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہو سکتی ہے ،عوام سے اپیل ہے وہ اس استحصالی نظام کے خلاف جاری تحریک میں بھرپور شرکت کریں۔ادھر اسلام آباد میں بھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا، سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ سید، عفت سجاد اور قدسیہ ناموس نے خطاب کیا۔خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز،جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں مہنگائی اور پٹرولیم لیوی خاتمے کے مطالبات درج تھے ۔دریں اثناء حافظ نعیم الرحمن نے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام نے آواز بلند نہ کی تو مزید لیوی اور ٹیکس عائد کیے جا سکتے ہیں،شہری جمعہ کی نماز کے بعد شام 4 بجے سڑکوں پر نکلیں اور احتجاجاً اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند کر دیں ، جس طرح عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا اسی طرح اب بھی منظم انداز میں باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔ دوسری طرف پارٹی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام آج 7اگست کا مرکزی احتجاج شام 5بجے فیروزپور روڈ قرطبہ چوک سے شروع ہوگااوراحتجاج کیلئے قرطبہ چوک کو چاروں اطراف سے بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر