کے فور منصوبہ رکاوٹوں اور تاخیر کا شکار، لاگت 25 سے بڑھ کر 172 ارب تک جاپہنچی

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، نظرثانی شدہ کے فورمنصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیا، کینجھر جھیل سے پانی فراہم ہوگا منصوبے کے ڈیزائن میں ایک درجن سے زائد مرتبہ تبدیلی ہوچکی ، کراچی میں پانی قلت کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا

 اسلام آباد (مدثر علی رانا)حکومت نے کراچی کے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم (کے -فور)کی نظرثانی شدہ لاگت 171 ارب 81 کروڑ 44 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ منصوبے کا جائزہ پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں لیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے کی۔ اجلاس نے منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کو بھجوا دیا۔کے فور منصوبہ تقریباً بارہ برس قبل تقریباً 25 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم مسلسل تاخیر، بار بار ڈیزائن میں تبدیلیوں اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث اس کی لاگت بڑھ کر تقریباً 172 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

منصوبے کے ڈیزائن میں ایک درجن سے زائد مرتبہ تبدیلی کی جا چکی ہے جس کے باعث کراچی کو درپیش پانی کی شدید قلت کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہو سکا۔نظرثانی شدہ منصوبے کے تحت کینجھر جھیل پر یومیہ 650 ملین گیلن پانی حاصل کرنے کی صلاحیت کا انٹیک سٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پانی کی ترسیل کے لیے آر سی سی گریویٹی کنڈوئٹ، 130 ملین گیلن یومیہ صلاحیت کے دو پمپنگ سٹیشن، پریشرائزڈ پائپ لائن سسٹم، تین واٹر سٹوریج ریزروائرز، تین واٹر فلٹریشن پلانٹس، عملے کے لیے رہائشی کالونی، رسائی سڑکیں اور دیگر متعلقہ انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ کراچی کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ کے -فور کراچی کے عوام کے لیے انتہائی اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے جس سے محفوظ اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی بہتر ہوگی، صحت و صفائی کے معیار میں بہتری آئے گی، کم آمدنی والے طبقے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور شہری مہنگے واٹر ٹینکر مافیا پر انحصار سے نجات حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام اہم اجزا، خصوصاً 50 میگاواٹ بجلی کی فراہمی اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جامع رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے تاکہ منصوبہ بروقت فعال بنایا جا سکے۔

اجلاس میں مجموعی طور پر سات ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ارب 43 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے چار منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 240 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے لاگت کے تین بڑے منصوبے مزید غور اور حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دئیے گئے ۔اجلاس میں پنجاب حکومت کا لاہور واٹر اینڈ ویسٹ واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ بھی زیر غور آیا جس کی لاگت 31 ارب 59 کروڑ 19 لاکھ روپے ہے ۔اس منصوبے کو بھی مزید غور کے لیے ایکنک کے سپرد کر دیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو جامعات کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر