سینیٹ کمیٹی کا کے پی ٹینڈرنگ بے ضابطگیوں پر نوٹس، انکوائری کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہواجس میں خیبرپختونخوا کے عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں، کراچی موبیلٹی پراجیکٹ (بی آر ٹی ییلو لائن) اور اکرم واہ کینال منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو عالمی بینک کے تعاون سے خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اراکین نے ٹینڈرنگ کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض منصوبوں کو مختلف پیکجز میں تقسیم کرکے مخصوص ٹھیکیداروں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

کمیٹی نے این آئی ٹی-I، این آئی ٹی-II اور این آئی ٹی-III میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ سنگل سٹیج ٹو انویلپ کے بجائے سنگل سٹیج ون انویلپ طریقہ کیوں اختیار کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کم ترین بولی دہندہ کی تکنیکی جانچ مکمل ہونے سے پہلے مالیاتی بولیاں کھول دی گئی تھیں جسے کمیٹی نے پیپرا قواعد اور شفاف خریداری کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کی فوری ضرورت کے باعث حکومت خیبرپختونخوا نے خود سنگل سٹیج ون انویلپ طریقہ اپنانے کی درخواست کی تھی۔ چیئرمین کمیٹی نے جامع انکوائری، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی، قومی خزانے کو ہونے والے اضافی نقصان کی وصولی اور عالمی بینک سے اس عمل کو مس پروکیورمنٹ قرار دینے کی سفارش کرنے کی ہدایت دی۔ کمیٹی نے نئے غیر ملکی قرضوں پر مبنی منصوبوں کی حوصلہ شکنی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرنے کی بھی سفارش کی۔ 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر