یوم استحصال : ملک بھر میں ریلیاں، مظاہرے، سیمینارز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد ،مظفرآباد، راولپنڈی ،لاہور،کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں ،مظاہرے کئے گئے اور سیمینار و دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اوربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی تقاریب کااہتمام کیاگیا، پاکستان نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے سات برس مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ ان اقدامات کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرِتسلط جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے یومِ استحصال کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان امیر مقام ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری ،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر نے کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام اور دیگر نے بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بہادری اور ثابت قدمی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے یکطرفہ طور پر جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کی کوشش کی،یہ یکطرفہ اقدام ناقابل قبول ہے جسے واپس لینا ہوگا، اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے ۔کراچی میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔

لاہور میں ریلی کی قیادت صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمود احمد ساغر اور دیگر نے کی۔ لاہور ایئرپورٹ پر بھی کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیااور ایئرپورٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، کشمیر سنٹر اور جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پریس کلب لاہور کے باہر دستخطی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت گورنر فیصل کریم کنڈی نے کی ۔ کوئٹہ میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔

گلگت بلتستان میں بھی سیمینار کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی ، آزادکشمیرمیں دارالحکومت مظفرآباد اوردیگر علاقوں میں ریلیاں اوراحتجاجی اجتماعات ہوئے ۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود سرینگر اور دیگر علاقوں میں مقامی سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام مظاہرے کیے گئے ۔ بھارتی فورسز کی طرف سے سرینگر میں احتجاجی مارچ کے شرکاکو آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر انہوں نے دھرنا دیا۔ ادھر بیرون ممالک بھی تارکین وطن کشمیریوں اور پاکستانیوں نے جلسے ،جلوسوں کا انعقاد کر کے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا اور صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے ۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جبکہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بھی پاکستانی سفارتخانہ کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا ۔دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخاراحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019ئکے اقدامات کے بعد کشمیری عوام کو جبر کی نئی لہر کا سامنا کرنا پڑا، 9لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے کشمیری عوام پر مظالم ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہیں۔ دہشتگردی کی تمام صورتوں کاموثر تدارک ضروری ہے ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر