عدالتوں میں خواتین کیلئے خصوصی مراکزقائم کرینگے :چیف جسٹس

کراچی (نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے تحت سال 2026-27 کو خواتین سائلین کی سہولت کا سال قرار دیا گیا ہے ، جس کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کی خواتین نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت بھی موجود تھے ، جبکہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدور اور جنرل سیکریٹریز سمیت خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے خواتین کے لیے عدالتی نظام کو مزید سہل اور محفوظ بنانے کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 2026-27 کو خواتین سائلین کی سہولت کا سال قرار دیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ خواتین کو انصاف تک رسائی کے لیے محفوظ، باوقار، سہل اور معاون ماحول فراہم کیا جا سکے ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر