کشمیر الیکشن کے بعد الٹی گنتی سیدھی،ٹک ٹاک ختم:رانا ثنا

لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن )نئے صوبوں کے معاملے پر جلد فیصلہ کرکے بیان جاری کرے گی، پارٹی کی اتوار کو میٹنگ میں بھی نئے صوبوں کے معاملے پر بات ہوگی۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا اپنی لیڈر شپ کا پابند ہوں ، پارٹی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ایشو پر زیادہ بات نہیں کرنی ، ہماری حکومت مستحکم ہے اسے کوئی خطرہ نہیں ،محسن نقوی نے سسٹم کی ناکامی سے متعلق جو گفتگو کی اس پرشکوہ نہیں ، وزیراعظم سے متعلق جوبات کی اس پرگلہ ہے ، انہوں نے کہا اگرعمل نہیں کرینگے توپارلیمانی نظام چھوڑکرصدارتی نظام لے آئیں اس میں بھی یہی کچھ ہوگا، سسٹم اور آئین یہی رہے گا، نظام تباہ نہیں ہوا، تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرینگے تو یہی نظام بہتر نتائج دے گا، غیر مؤثر کارکردگی کو نظام پر نہیں ڈالنا چاہیے ، تمام ادارے اپنی حدود پرعمل کرینگے توسسٹم ڈلیورکرے گا، بلاول بھٹو زرداری کو سنجیدہ لیڈر کے طور پر سامنے آنا چاہیے ، انکے مشیر اور پارٹی انہیں ٹک ٹاک کا لیڈر بنانا چاہتے ہیں تو یہ پیپلزپارٹی کی بدقسمتی ہوگی ، ٹک ٹاک کی آوازیں آ رہی ہیں، یہ کہنا کون سی سنجیدگی ہے ، ٹک ٹک اور الٹی گنتی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، ہمیں یقین ہے آزاد کشمیر الیکشن کے بعد الٹی گنتی سیدھی اور ٹک ٹک کی آواز ختم ہو جائیگی ، بلاول بھٹو کی جماعت اگر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسم اللہ، لے آئے ، تحریک عدم اعتماد لانے والے خسارے میں جائینگے ،پیپلزپارٹی کشمیرمیں اپوزیشن کا بھرپورکردارادا کرے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر