علیمہ خان کو والدکی قبر پر جانے سے روکدیا گیا ،کئی کارکن گرفتار

میانوالی(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے گزشتہ روز اچانک میانوالی کا دورہ کیا۔انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کا پروگرام بنایا مگر انتظامیہ کی طرف سے روک دیا گیا۔ مزاحمت پر کئی کارکن گرفتار ہو گئے اور وہ واپس چلی گئیں ۔وہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان سے میانوالی کیطرف روانہ ہوئیں تو راستے میں جگہ جگہ انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اپنے آبائی ضلع میانوالی پہنچیں تو وہاں بھی بہت بڑی تعداد لوگوں کی پہنچ گئی اور علیمہ خان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ علیمہ خان کی میانوالی پنجاب میں انٹری پر کارکنان گرفتار بھی ہوئے اور شاہد خٹک اور پولیس کی تلخ کلامی ہوئی ۔علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کی آخری حدود کو چھوڑ کر پنجاب کا رخ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان سے چشمہ روڈ سے میانوالی جہاز چوک پہنچیں۔ کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرہ بازی کی پھر انڈر پاس کے قریب پولیس نے قافلے کو روک لیا کیونکہ علیمہ خان اپنے آبائی گھر کی طرف جارہی تھیں ۔ شاہد خٹک اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی پولیس آفیسر کاشف کا کہنا تھا آپ مہربانی کر کے قافلے کو واپس موڑ لیں ہم چلیں جائیں گے ۔ غریب لوگوں کے لئے مسائل پیدا ہوں گے ۔ علیمہ خان نے کہا گرفتار کارکنان کو چھوڑ دیں ہم قافلہ موڑ لیتے ہیں علیمہ خان نے جیسے قافلہ واپس موڑا گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا ۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر