وزیر اعظم کی بہاولپور آمد، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے والدایم این اے اقبال چنڑ کی وفات پر اظہار تعزیت

بہاولپور(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی بہاولپور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے بھائی ملک منیر اقبال چنڑ کی رہائش گاہ آمد۔

وزیراعظم نے ملک ظہیر اقبال چنڑ، ملک منیر اقبال چنڑ اور خاندان کے دیگر افراد سے رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم ملک اقبال چنڑ نے بطور رکن قومی اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں، انہوں نے مرحوم کی پارٹی کے ساتھ وفاداری کو سراہا اور کہا کہ مرحوم نے مسلم لیگ ن میں بطور سیاسی لیڈر نمایاں کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر