کسانوں سے گندم نہیں خریدی ، گھروں پر چھاپے مارے ، اب قیمت قابو سے باہر : ارکان قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو آگاہ کیا گیا کہ بیرون ملک سے گندم 4200، 4300 روپے فی من پڑے گی، وفاقی وزیر نے کہا صوبوں کو خط لکھے کہ اگر گندم نہیں مل رہی تو قیمت 3800 کر دیتے ہیں لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔ چیئرمین کمیٹی سید حسین طارق کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے گندم کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، رکن رانا محمد حیات خان نے کہاکہ باہر سے اربوں روپے کی گندم خرید لینی ہے زمیندار کو نہیں دینے ۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ کسانوں سے گندم خریدی نہیں گئی اور پھر ان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ۔ وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہاکہ صوبوں نے گندم خریدنی تھی میں نے نہیں۔ صوبوں کی مشاورت سے 3500روپے من گندم سپورٹ پرائس مقرر کی گئی ۔ چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا کہ گندم کی قیمت 3800 کردیتے ہیں کسی نے جواب نہیں دیا ۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ صوبوں کی جانب سے وافر گندم کا بتایا جاتا رہا اب قیمتیں قابو سے باہر ہیں۔ رانا تنویر نے کہاکہ صوبوں سے پوچھیں گندم کی قیمتیں کیوں بڑھیں۔

صوبوں نے چھاپے مارے مگر گندم نہیں مل رہی۔ 10 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے ، ای سی سی نے منظوری دے دی۔ صوبوں کو اجازت دیں گے خود گندم امپورٹ کر لیں۔ امپورٹڈ گندم 4300 میں پاکستان پہنچے گی۔ ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی کے حوالے سے آج فیصلہ ہو جائے گا ۔ پنجاب 100 ارب اور سندھ 60 ارب سبسڈی کسانوں کو دیتے ، سبسڈی گندم سپورٹ پرائس میں ڈال دی جائے تو چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے بریفنگ میں بتایا کہ خیر پور میں کھجور کی فصل کے فروغ کا منصوبہ بجٹ کم ہونے کی وجہ سے نکالنا پڑا۔ رکن نذیر احمد بگھیو نے کہاکہ کھجور کا منصوبہ اگر نارووال کیلئے ہوتا تو منظور ہو چکا ہوتا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایسا نہ کہیں۔ کمیٹی نے منصوبہ دوبارہ پلاننگ کو بھجوانے کی سفارش کی۔

پی ایس کیو سی اے حکام نے بریفنگ میں بتایاکہ فلیور ڈرنکس میں فروٹ نہیں ہوتا اس حوالے سے ٹیکنیکل کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں۔ رکن کمیٹی رانا حیات نے کہاکہ فلیور ڈرنک پر آم بنا ہوتا ہے حالانکہ وہ اس میں ہوتا نہیں، یہ پاکستان میں ہی ہو سکتا ہے ، ان فیکٹریوں کو سیل کیا جائے ۔ حکام نے بتایا کہ لیبل سے فروٹ کی تصویر ختم کی جائے گی، یہ وارننگ پرنٹ ہو گی کہ تیرہ سال سے کم عمر بچے استعمال نہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بوتل والے پانی زیادہ تر غیر معیاری ہیں ۔ این آئی ایچ حکام نے بتایاکہ پلاسٹک بوتل والا پانی دھوپ میں زیادہ دیر رہے تو کینسر کا باعث بنتا ہے ۔ کمیٹی نے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کو پانی کے نمونے لے کر آئندہ اجلاس میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر