قومی ڈائیلاگ کا آغاز،عمران سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے:جماعت اسلامی

کراچی(نیشنل ٹائمز)میر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جب نظام بنانے اور چلانے والوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے تو اب وسیع تر قومی مفاد میں نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے شفاف انتخابات، آزاد عدلیہ، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابی نظام، بااختیار بلدیاتی حکومتوں، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کے فروغ اور خاندانی و شخصی اجارہ داری کے خاتمے سمیت 14 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کا پہلا نکتہ یہ ہونا چاہیے کہ آئندہ عوام کے مینڈیٹ پر کوئی ڈاکا نہیں ڈالا جائے گا اور عوام جسے ووٹ دیں یا مسترد کریں، اس فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کو مکمل آزادی دی جائے اور ججوں کی تقرری حکمرانوں کی پسند و ناپسند کے بجائے میرٹ پر کی جائے ۔

متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات سے عوام شخصیات، جاگیرداروں اور وڈیروں کے بجائے سیاسی جماعتوں کے منشور کو ووٹ دیں گے ، جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ قومی مذاکرات کے ایجنڈے میں خاندانی سیاست کا خاتمہ، سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری نظام کا فروغ اور بااختیار مقامی حکومتوں کا قیام بھی شامل ہونا چاہیے ۔ انتظامی یونٹس کی تقسیم کوئی بڑا مسئلہ نہیں، یہ معاملات قومی اتفاقِ رائے سے طے کیے جا سکتے ہیں، تاہم جب آئین میں موجود اصولوں پر ہی عمل درآمد نہیں ہو رہا تو نئی بحثوں سے مزید افراتفری پیدا ہوگی، اس لیے سب سے پہلے آئین پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے قومی جرگہ تشکیل دینے ، معدنیات سے متعلق جامع قومی پالیسی بنانے ، پاک۔ایران گیس پائپ لائن مکمل کرنے ، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور تمام شہریوں کے لیے یکساں نظام کی فراہمی،مصنوعی ذہانت اور زراعت کے شعبوں کی ترقی، زرعی اصلاحات، انگریز دور میں دی گئی جاگیروں کی کسانوں میں تقسیم، کھیلوں میں سیاسی تقرریوں کے خاتمے اور مقابلے کے امتحانات قومی زبان میں لینے کی تجاویز بھی پیش کیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر