امریکی کمپنیاں چینی معیشت اور جدت طرازی کے نظام کی صلاحیتوں کی معترف ہیں، صدر یو ایس سی بی سی

واشنگٹن (شِنہوا) یو ایس ۔ چائنہ بزنس کونسل (یو ایس سی بی سی) کے صدر شان اسٹین نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں چین کی معیشت اور اس کے جدت طرازی کے نظام کی صلاحیتوں کی معترف ہیں اور اپنی مقابلہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی خواہاں ہیں۔
اسٹین نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں چین کی کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی ترقی (چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ) کی سربراہی میں آنے والے چینی تاجروں کے ایک وفد اور یو ایس سی بی سی اور اس کی رکن کمپنیوں کے درمیان ایک مباحثے اور تبادلہ خیال کی تقریب سے قبل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے بہت سی امریکی کمپنیاں اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی خواہش مند اور چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسٹین نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کاروبار زراعت اور ہوا بازی جیسی روایتی صنعتوں سے ہٹ کر مالیاتی خدمات، حیاتیاتی علوم، تحقیق اور پیداوار جیسے شعبوں میں بھی چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بات چیت میں امریکی سی ای اوز نے چینی معیشت اور چینی جدت طرازی کے نظام کی قوت اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے، اور وہ جائزہ لے رہے ہیں کہ چینی نظام سے کیا کچھ سیکھ سکتے ہیں اور کس طرح چینی اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں، تا کہ نہ صرف چین بلکہ دنیا کے دیگر ممالک اور خطوں میں بھی اپنی مقابلہ جاتی صلاحیت بڑھا سکیں۔
1973 میں قائم ‘یو ایس سی بی سی’ تقریباً 270 ایسی امریکی کمپنیوں کی ایک نجی، غیر جانبدار اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو چین میں کاروبار کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر