چین اور روس کے درمیان پہلی سرحدی کیبل کار کا بنیادی ڈھانچہ مکمل

ہاربن (شِنہوا) ایک چینی اہلکار نے بتایا ہے کہ چین اور روس کو ملانے والی پہلی سرحدی کیبل کار (روپ وے) کا بنیادی ڈھانچہ مکمل ہو گیا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی رابطوں کو مزید بہتر اور تیز تر بنانے میں مدد ملے گی۔
چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر حئی ہے اور دریائے حئی لونگ جیانگ کے پار روسی شہر بلاگوویشچنسک کو ملانے والی اس مسافر کیبل کار کی تعمیر جولائی 2019 میں شروع ہوئی تھی۔
چائنہ (حئی لونگ جیانگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کے حئی ہے سیکشن کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ چی جن کے مطابق منصوبہ رواں سال کے اختتام سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
منصوبے میں حئی ہے سے تعلق رکھنے والی چین کی جانب سے ٹھیکیدار جن لونگ گانگ کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیئرمین کاؤ شن ہونگ کا کہنا ہے کہ فعال ہونے کے بعد یہ کیبل کار دونوں سرحدی شہروں کے درمیان دریا پار کرنے کے سفر کا دورانیہ کم کر کے صرف 6 سے 8 منٹ کا کر دے گی۔
کاؤ کے مطابق اس کیبل کار کی افقی لمبائی دریا کے آر پار 970 میٹر ہے اور اس میں دو بوگیاں شامل ہوں گی جن میں سے ہر ایک میں 110 مسافر بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
کیبل کار کی زیادہ سے زیادہ رفتار 12 میٹر فی سیکنڈ ہو گی اور اسے سالانہ ایک طرف سے 26 لاکھ مسافروں کی نقل و حمل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ حئی ہے اور بلاگوویشچنسک جو حئی لونگ جیانگ ندی کے آمنے سامنے واقع جڑواں سرحدی شہر ہیں کے درمیان طویل عرصے سے قریبی معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں۔
دونوں ممالک کو جوڑنے والا پہلا سرحدی ’حئی ہے – بلاگوویشچنسک‘ ہائی وے پل 2022 میں آمدورفت کے لیے کھولا گیا تھا۔
ژانگ نے مزید بتایا کہ کیبل کار فعال ہونے سے حئی ہے کے پاس ہائی وے پُل، فیری سروس اور کیبل کار پر مشتمل ایک جامع سرحدی نقل و حمل کا نیٹ ورک ہوگا جو دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں سیاحت، مال برداری، تجارت اور دیگر صنعتوں کی باہمی ترقی کو فروغ دے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق نقل و حمل کے بہتر ذرائع اور روس و چین کے درمیان باہمی ویزا فری پالیسی کے آغاز سے عوامی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں حئی ہے پورٹ کے ذریعے آنے اور جانے والے مسافروں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر