غزہ:ملبے سے مزید 112 افراد کی باقیات برآمد

غزہ،تل ابیب(نیشنل ٹائمز) غزہ میں امدادی حکام نے اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے مزید 112 افراد کی باقیات برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے صبرہ میں تقریباً 136 گھنٹے تک جاری رہنے والی تلاش کے دوران 40 بچوں، 38 خواتین اور سات معذور افراد سمیت 112 افراد کی باقیات ملیں، جبکہ 157 مزید افراد کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہونے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب غزہ میں ہفتے کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 7فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ حملوں میں وسطی غزہ کے الاقصیٰ ہسپتال میں ادویات اور طبی سامان کے 2گودام مکمل طور پر تباہ اور 2کو شدید نقصان پہنچا، بڑی مقدار میں طبی سامان ضائع ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی ہو گیا۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا، واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر