بھائی بہن محض قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر پنشن کے مستحق نہیں : سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اور پنشنری مراعات کی قانونی حق دار اس کی بیوہ یا متعلقہ قانون کے تحت نامزد شخص ہی ہو سکتا ہے جبکہ صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے مستحق نہیں بنتے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے تحریر کردہ فیصلے میں عدالت نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مرحوم ملازم کے بہن بھائیوں کو وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین، سروس رولز اور ادارے کے ضوابط کے مطابق ہی کی جا سکتی ہے اور اس پر وراثت کے عمومی اصولوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔ فوت شدہ ملازم کے بہن بھائیوں کی وراثت نامہ جاری کرنے کی درخواست قانونی طور پر قابل قبول نہیں، اپیل خارج کی جاتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے سینئر قانون دان اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کو اسلام آباد میں واقع رہائشی گھر پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے مقدمے میں ان لینڈ ریونیو کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں، جسٹس نعیم افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 7 اگست کو سماعت کرے گا۔

بشریٰ اعتزاز کی رہائشی گھر پر ٹیکس استثنیٰ کی درخواست ان لینڈ ریونیو حکام نے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ اسی جائیداد پر ان کے شوہر اعتزاز احسن ٹیکس استثنیٰ حاصل کر چکے ہیں دوبارہ استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔ بشریٰ اعتزاز نے فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس نے ان لینڈ ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دیا۔ ان لینڈ ریونیو نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر