بیشتر علاقوں میں آج بارش ،سیلابی پانی میں ڈوب کر بچی جاں بحق

لاہور،شیخوپورہ ،مریدکے ،کالاشاہ کاکو(نیشنل ٹائمز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسلادھاربارش کا امکان، لاہور، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ،پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،دوسری طرف مریدکے میں 6 سالہ بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی،پنجاب میں بارشوں کا یہ سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج ہفتہ کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی توقع ہے ،جس سے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا اندیشہ ہے ، اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ،مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی سندھ، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ ادھر مریدکے کے نواحی گاؤں چوڑا راجپوتاں میں 6سالہ بچی جنت فاطمہ گھر سے باہر نکلی تو پاؤں پھسلنے پر سیلابی پانی میں گر کر بہہ گئی۔ اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دو گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد بچی کی لاش پانی سے نکال لی ، تحصیل شکر گڑھ کے علاقہ چک امرو میں نالہ بسنتر میں ایک روز قبل ڈوبنے والے نوجوان حبیب جمال کی لاش بر آمد کرلی گئی جبکہ راولپنڈی میں بھی جمعہ کے روز مصریال روڈ کے علاقے فرینڈز کالونی کے برساتی نالے میں گرنے والے 12سالہ بچے ابو بکر کی لاش گوالمنڈی پل کے قریب سے مل گئی ۔

ادھر بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد دریائے چناب میں سیلاب بارے فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، بھارت سے تقریبا ً 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ دریائے سندھ میں طغیانی سے سیہون کے دیہات زیر آب آ گئے تاہم دریائے سندھ میں سکھر بیراج پردرمیانے ،کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے ، راوی میں ہیڈ بلوکی پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ،وزیر آباد نالہ پلکھو میں بھی درمیانے درجے ،نار ووال نالہ بسنتر اور نالہ بئین میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ تربیلاڈیم 89 فیصد ،منگلا ڈیم 57 فیصد بھر چکا ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر