2لاکھ نئے گھریلو گیس کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روکدیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) آبنائے ہرمز پر کشیدہ صورتحال،ایل این جی کی محدود درآمد کے باعث تاحال گھریلو نیو کنکشنز پر پابندی برقرار، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 6 ہزار سے زائد نیو کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 85 ہزار8 سو سے زائد صارفین کے ڈیمانڈ نوٹس ادا کرنے کے باوجود کنکشنز روک لئے گئے ،1 لاکھ سے زائد صارفین نے 25 ہزار کا ارجنٹ وائوچر جمع کروایا، ان کا ڈیمانڈ نوٹس روک دیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی انتظامیہ نے اپریل میں نیو گیس کنکشنز کی درخواستوں پر عملدرآمد روک دیا تھا،نیو گیس کنکشنز روکنے پر صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ نیو کنکشنز پر پابندی نہیں لگائی گئی، ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے پر گھریلو نیو گیس کنکشنز عارضی طور پر روکے گئے ہیں ،سپلائی روٹین پر آتے ہی دوبارہ کنکشنز لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر