نیویارک میں چین کے دازو سنگی نقوش کی نمائش کا آغاز

نیویارک (شِنہوا) چین کے دازو سنگی نقوش جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں، پر مبنی ایک نمائش جمعہ کے روز نیویارک میں شروع ہوگئی جس کے ساتھ ہی اس کے امریکہ بھر کے دورے کا بھی آغاز ہوگیا۔
اعلیٰ معیار کی نقول، ڈیجیٹل تصاویر اور ہمہ جہت نمائشوں پر مشتمل اس نمائش کے ذریعے امریکی عوام کو چین کا سفر کئے بغیر دازو سنگی نقوش کے فنی اور ثقافتی ورثے کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔
دازو سنگی نقوش کے متعلق تحقیقاتی ادارے کے نائب ڈائریکٹر شیونگ زی ہوا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہیں اامید ہے کہ نیویارک سے شروع ہونے والی یہ نمائش تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے عمل کو فروغ دے گی اور مختلف ثقافتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور باہمی تفہیم پیدا کرے گی۔
نمائش کی نگران اور میمور عجائب گھر کی ڈائریکٹر ویلا آؤ نے کہا کہ اگرچہ دازو سنگی نقوش خود سفر نہیں کر سکتے لیکن ان سے وابستہ کہانیاں ضرور دنیا بھر تک پہنچ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے اس عالمی ثقافتی ورثے کو ایک بھی پتھر اپنی جگہ سے ہٹائے بغیر دنیا کا سفر کرنے کے قابل بنا دیا ہے۔
چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں واقع دازو سنگی نقوش کی تاریخ تانگ خاندان (618 تا 907) کے ابتدائی دور سے شروع ہوتی ہے جبکہ ان کی تعمیر و ترقی سونگ خاندان (960 تا 1279) کے دور میں اپنے عروج پر پہنچی۔
یہ مقام 1999 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ اپنے وسیع و عریض چٹانی مجسموں اور بدھ مت، تاؤ مت اور کنفیوشس روایات کے حسین امتزاج کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
یہ نمائش 30 اگست تک نیویارک میں جاری رہے گی، جس کے بعد اسے امریکہ کے مغربی حصے میں بھی پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر