چین 5 اگست سے اندرون ملک پروازوں پر فیول سرچارج میں مزید کمی کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چینی ایئر لائنز 5 اگست سے فروخت ہونے والے اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹوں پر فیول سرچارج میں مزید کمی کریں گی۔ ایئر لائنز کی جانب سے جاری اعلانات کے مطابق یہ فیصلہ جولائی میں کی گئی کمی کے بعد کیا گیا ہے۔
نظرثانی شدہ نرخوں کے تحت 800 کلومیٹر تک کے روٹس پر ہر پرواز کے لئے 40 یوآن (تقریباً 5.89 امریکی ڈالر) جبکہ 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے والے روٹس پر 70 یوآن فیول سرچارج وصول کیا جائے گا۔
شیر خوار بچوں سے بدستور فیول سرچارج وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ بچوں، معذور سابق فوجیوں اور دوران ڈیوٹی معذور ہونے والے پولیس اہلکاروں کو اس سرچارج میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
اس نئے ردوبدل کے تحت موجودہ نرخوں میں 800 کلومیٹر تک کے روٹس پر فیول سرچارج میں 10 یوآن جبکہ 800 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے والے روٹس پر 30 یوآن کی کمی ہوگی ۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر