چین کے بے دو نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کی مدار میں اپ گریڈیشن مکمل

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس (سی ایس این او) کے مطابق چین کے بے دو نیویگیشن سیٹلائٹ نظام (بی ڈی ایس) کی مدار میں اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد یہ صارفین کو مزید معیاری خدمات فراہم کرے گا۔
دفتر کے مطابق نظام کی مستحکم فعالیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی نیویگیشن ٹیکنالوجیز بھی تیار کی جائیں گی تاکہ دنیا بھر کے صارفین کو مقام کے تعین، نیویگیشن اور درست وقت کی مزید قابل اعتماد خدمات فراہم کی جا سکیں۔
ایک مکمل، فعال اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کے طور پر بے دو کے اس وقت 50 فعال سیٹلائٹس مدار میں موجود ہیں۔یہ نظام کسی بھی مقام کا 10 میٹر سے کم درست تعین، رفتار کی انتہائی درست پیمائش اور صرف 20 نینو سیکنڈ کی حد تک درست وقت فراہم کرتا ہے۔
اپنی پریسائز پوائنٹ پوزیشننگ (پی پی پی) سروس سگنل کے ذریعے یہ افقی سمت میں 0.3 میٹر سے بہتر اور عمودی سمت میں 0.6 میٹر سے بہتر درستگی کے ساتھ پوزیشننگ کی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔
قبل ازیں جاری رپورٹس کے مطابق اس اپ گریڈیشن کے دوران بعض سیٹلائٹس کی فعال حالت کو بہتر بنانے کے لئے ان میں ضروری تکنیکی تبدیلیاں اور ردوبدل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر