مراکش سے 60ہزار تارکین وطن سپین میں داخل ،34جاں بحق

سیوٹا(نیشنل ٹائمز)مراکش سے تقریباً 60 ہزار غیر قانونی تارکین وطن سرحد عبور کرکے سپین میں داخل ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے غیر قانونی تارکین وطن نے سپین کے شہر سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کی اور تقریباً 60 ہزا ر افراد سمندر اور زمینی راستے سے سیوٹا میں داخل ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام کا بتانا ہے کہ تارکین وطن کے سیوٹا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران واقعات میں اب تک 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ سپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا، انسانی سمگلنگ کے گروہ سپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیرقانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیوٹا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے سپین کے شہر سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں، جہاں تارکینِ وطن کی جانب سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ادھرغیرقانونی تارکین وطن کی آمدپر اٹلی نے سپین کے ساتھ شینجن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا۔اٹلی کی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی یا بحری سفر کرنے والے افراد کو اب اٹلی میں داخلے کے لیے پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر