اسرائیلی فوجی اڈے میں بغاوت، 100 فوجی اسلحہ چھوڑ کر فرار

مقبوضہ بیت المقدس(نیشنل ٹائمز)اسرائیل کے عسکری اڈے سدی تیمان میں فوجیوں نے بغاوت کر دی ،گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 فوجی بٹالین کمانڈر کے ساتھ تنازع کے بعد اپنا اسلحہ چھوڑ کر اڈے سے فرار ہو گئے ،ان میں تصابار بٹالین کے جنگجو اور کمانڈرز بھی شامل ہیں، فوجیوں کے اس طرح چلے جانے سے یہ بٹالین عملی طور پر جنگی تیاری سے باہر ہو گئی ہے حالانکہ وہ آنے والے دنوں میں غزہ میں فوجی کارروائیوں کا حصہ بننے کی تیاری کر رہی تھی، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ایک جنگی بٹالین کے کچھ سپاہی اپنے کمانڈروں کی اجازت کے بغیر عسکری اڈا چھوڑ کر چلے گئے اور بتایا کہ اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کی جا رہی ہے ، فوجی ذرائع نے اس بغاوت کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہے ،دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بغاوت اور نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پر گیواتی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے 14 اہلکاروں کو جنگی ڈیوٹی سے مستقل طور پر برطرف کر دیا اور انہیں 30 روز کیلئے فوجی جیل بھیج دیا ہے ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب کمانڈ سٹاف نے بٹالین کی کمپنیوں کی جانب سے آویزاں نشانات ہٹانے اور تباہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر متعدد فوجیوں نے اعتراض کیا تھا۔ اختلاف ختم نہ ہونے پر اہلکار یونٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر