پانچ روز میں صاف پانی فراہمی کا فول پروف پلان بنایا جائے:مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے بعد اب ہر گھر تک پینے کے صاف پانی پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ،انہوں نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا، ستھرا پنجاب کی طرح صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری سٹرکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائیگا، پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار بنایا جائے گا،اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس اور ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید ٹیکنالوجی کے فلٹریشن نصب کیے جائیں گے ۔ صوبے میں فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات کار درج کیے جائیں گے ،وہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے اہم اجلاس میں اظہار خیال کررہی تھیں۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید ترین جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی،انہوں نے پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا،اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ دور دراز علاقوں کے لیے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،وزیراعلیٰ نے تمام 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے کا حکم دیا اور حسب ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال اور منظم بنایا جائے گا۔ صاف پانی منصوبہ میرے دل کے بے حد قریب ہے ،سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے ،دریں اثنا وزیر اعلٰی سے بہاولنگر کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹس اور حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو حلقے میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، مریم نواز نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی،ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو مسلم لیگ (ن) کی میر پور آزاد کشمیر میں بھرپور کامیابی پر مبارکباد دی اور پنجاب کے 36 اضلاع میں 588 الیکٹرک بسیں چلانے پر ان کوخراج تحسین پیش کیا،انہوں نے وزیراعلیٰ کے صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کو بھی سراہا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں نے عہد کیا تھا کہ پنجاب کوگڈ گورننس،آئی ٹی اور ترقیاتی پراجیکٹس میں دیگر صوبوں سے آگے لیکر جاؤں گی،ستھرا پنجاب کے بعد پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ میرے دل کے بے حد قریب ہے ۔ جلد پورے پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں الیکٹرو بسیں سڑکوں پر رواں دواں نظر آئیں گی،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کان میں دبے کان کنوں کی خیریت اور سلامتی کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر