امریکی افواج کے ایران پر نئے حملے، خطے میں جاری تنازع مزید پھیل گیا

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی افواج نے بدھ کی شب تہران کے حالیہ حملوں کے جواب میں ایران پر نئے حملے کئے ہیں جس کے بعد خطے میں جاری تنازع مزید پھیل گیا۔
امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس کی افواج نے بدھ کی رات مشرقی وقت کے مطابق رات 10 بجے (جمعرات کو 0200 جی ایم ٹی) ایران کی جانب سے ایک روز قبل کئے گئے مبینہ میزائل حملوں کی کوشش کے جواب میں شدید فضائی حملوں کی ایک نئی لہر مکمل کی۔
سینٹ کام کے مطابق امریکی افواج نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا جن میں فوجی کمانڈ سنٹرز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق مقامات شامل تھے۔
اس سے قبل بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو مرتبہ کہا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ مصر کی ایک بندرگاہ پر موجود امریکی ملکیتی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار جہاز کو اسی روز ایک مبینہ ڈرون حملے میں آگ لگا دی گئی۔
وال سٹریٹ جرنل نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی کہ امریکہ کی تازہ کارروائی حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کارروائیوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع نوعیت کی تھی، جس میں زیادہ وسیع جغرافیائی علاقے میں مزید اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار اور ملاقات سے واقف ایک اور ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بدھ کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بتایا کہ سعودی عرب حوثیوں سے متعلق صورتحال سے خود نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس مرحلے پر اسے امریکی فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں۔
رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ سعودی عرب حوثیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، جنہوں نے سعودی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی کی دھمکی دی ہے اور بحیرہ احمر میں سعودی جہازوں پر کئی حملے بھی کئے ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکہ نے کہا کہ اس نے منگل کے روز امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی ایک مبینہ ایرانی میزائل کوشش کو ناکام بنایا تھا اور بعد ازاں سعودی عرب کے ساتھ مل کر ہمسایہ ملک عراق میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کے خلاف مشترکہ حملے بھی کئے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر