پاکستان ، آذربائیجان کا توانائی ، تجارت میں دو طرفہ تعاون کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں آذربائیجان کے سبکدوش ہونے والے سفیر خضر فرہادوف نے الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔علی پرویز ملک نے سفیر خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں اور سوکار کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ، جبکہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ بالخصوص پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے ۔دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی الوداعی ملاقات کی ، گورنر نے سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کا قابلِ اعتماد اور آزمودہ دوست ہے ۔

جس نے ہر اہم موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔سفیر خضر فرہادوف نے پاکستان میں قیام کو خوشگوار اور یادگار قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست پروازوں سے عوامی روابط، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے ، آذربائیجان پاکستان، خصوصاً خیبرپختونخوا میں توانائی، سیاحت، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کا خواہاں ہے ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر