آزاد کشمیر میں دھاندلی سے وفاقی حکومت کیساتھ اتحاد خطرے میں پڑ سکتا : بلاول

مظفرآباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے بیانات کی وجہ سے وفاقی حکومت کے ساتھ ہمارا اتحاد خطرے میں نہیں پڑ سکتا لیکن آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی اور مینڈیٹ پر ڈاکا وفاقی اتحاد کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ، مظفرآباد میں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری لطیف اکبر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بحران ہم ختم کر سکتے ہیں، ووٹ چوری اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا کسی صورت قابل برداشت نہیں ،انہوں نے واضح کیا کہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پیپلزپارٹی کا اتحاد اپنی جگہ موجود ہے اور ان کے بیانات سے یہ اتحاد خطرے میں نہیں پڑ سکتا، تاہم آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا وفاقی سطح پر قائم اتحاد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

بلاول نے کہا کہ اگر میرے کارکن کو مارا جائے تو میں کیا خاموش رہوں گا؟ انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ان کا حق ہے اور آزاد کشمیر میں جمہوری عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے ۔کشمیری عوام کو اپنے جمہوری حق کے استعمال کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے حالیہ مرحلے کے انتخابات میں 30 پولنگ سٹیشنز پر قبضے اور انتخابی عمل میں مداخلت کے الزامات سامنے آئے ہیں،ہم نے آٹھ نشستیں حاصل کی ہیں لیکن ہمیں آٹھ کی جگہ چار سیٹیں دی گئیں ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے الزام عائد کیا کہ کوٹلی میں دھاندلی کی گئی اور بندوق کے زور پر ووٹ چرائے گئے ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے ، انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی ناقابل قبول ہے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہیے اور اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل، عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کے تقدس پر یقین رکھتی ہے ،دریں اثنا مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نام لیے بغیر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، یہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں ،شہبازشریف اور مریم نواز نے دھاندلی سے عہدے لیے ہوئے ہیں ، آج کا جلسہ دیکھ کر لگتا ہے کہ 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے ، انہوں نے کہا یہ سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آ جائیں گے ، لیکن ہم انہیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے د ینگے ، ان کا پہلا وزیراعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا، ان کا وزیراعظم بھی آر او الیکشن سے بنا، پیپلز پارٹی ان کی دھاندلی کے باوجود اقتدار میں آتی ہے ، مظفرآباد میں رہنے والے آپ کی سازش کو ناکام بنادینگے ، جہاں عوام کے ووٹ کی طاقت سے ہمیں شکست ہوگی تو ہم اسے دل سے تسلیم کریں گے لیکن ہم چوری شدہ الیکشن کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری یاسین کی آبائی سیٹ پر30 پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کرکے ٹھپے لگائے گئے ، ہم چودھری یاسین کی شکست کو قبول نہیں کرتے ، میرے پاس 30 پولنگ سٹیشنز کے ثبوت ہیں، اگر الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملوث نہیں تو جن پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی ہوئی وہاں فوری ری پولنگ کروائی جائے ۔ کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کی چوری شدہ ایک ایک سیٹ واپس دلاؤں گا، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں،الیکشن جیت کر دلواؤں گا۔ ادھر سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ‘‘ ایکس’’ پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے ، قیامت 2024 میں آگئی تھی،جب خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے ۔ شرجیل میمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں ایک ہی شخص سمجھدار وزیراعظم شہباز شریف صاحب ہیں ، نواز شریف بھی ماضی میں عوامی مینڈیٹ کے بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آئے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک صحافی خرم اقبال کو محض ایک ٹویٹ کرنے پر لاپتا کیا گیا، جبکہ میڈیا کو بارشوں سے ہونے والی تباہی کی خبریں نشر کرنے سے بھی روکا جاتا ہے اور اشتہارات بند کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان میں بھی پیپلز پارٹی کو جیتی ہوئی نشستوں سے محروم کیا گیا ۔ سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے کوٹلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بھیانک اور ناقابلِ مثال دھاندلی کی ۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر از خود نوٹس لیں ۔ وہ کسی الزام کا زبانی جواب نہیں دینگے بلکہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر اپنا مو قف پیش کریں گے ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں دن دیہاڑے جس دیدہ دلیری سے انتخابی ڈکیتی کی گئی اسکی مثال نہی ملتی،میر پور میں آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کا کردار سی سی ڈی والا تھا،وہی فیصلہ کرتا تھا کہ کسی کو ہاف فرائی اور کسی کو فل فرائی کر دو۔ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، الیکشن کمیشن سہولت کار بنا رہا،ہمیں یہ اتحاد اب چلتا نظر نہیں آتا،پیپلز پارٹی کو رونے کا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر