حریت کانفرنس کی 5 اگست کو یوم سیاہ منانے ،ہڑتال کی اپیل

سرینگر(نیشنل ٹائمز)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور مکمل ہڑتال کی اپیل کر دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کی، جسے حریت کانفرنس نے غیر آئینی قرار دیا ہے ۔ترجمان نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کر کے مسئلہ کشمیر کی جانب عالمی توجہ مبذول کرائیں۔ ادھر بھارت کے یوم آزادی سے قبل مقبوضہ وادی اور جموں میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔بھارتی فورسز نے ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں، جبکہ مقامی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔دریں اثنابھارتی حکومت نےپارلیمنٹ میں اعتراف کیا ہے کہ طویل تنازعے کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس بحران کی بنیادی وجہ علاقے پر کئی دہائیوں سے جاری فوجی قبضہ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں، بلاجواز گرفتاریاں، گھروں کی مسماری اورمواصلاتی پابندیاں ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر