امریکا :غیر ملکی انسان نما روبوٹس کی درآمد پر پابندی

نیویارک،بیجنگ(نیشنل ٹائمز)امریکا نے قومی سلامتی کے خدشات کے باعث بیرونِ ملک تیار کردہ انسان نما اور چار ٹانگوں والے روبوٹس کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے جدید روبوٹک آلات کو ممنوعہ فہرست میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ساختہ روبوٹس اہم تنصیبات اور شہریوں کی سلامتی کے لیے سائبر خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ پابندی کا اطلاق نئے ماڈلز پر ہوگا جبکہ پہلے سے امریکا میں فروخت یا منظور شدہ روبوٹس اس سے متاثر نہیں ہوں گے ۔ فہرست میں چینی کمپنیوں اور بعض ڈرونز کے بعد اب موبائل روبوٹس اور غیر ملکی ساختہ انورٹرز بھی شامل کر دئیے گئے ہیں۔دوسری جانب چین نے امریکی پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے چینی کمپنیز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ بیجنگ قومی سلامتی کے تصور کو استعمال کرتے ہوئے چینی اداروں کے خلاف اقدامات کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔چین کا کہنا ہے کہ تحفظ پسندی امریکی کمپنیز اور صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچائے گی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر