سال کی پہلی ششماہی میں چین کی ٹیکس آمدن 100 کھرب یوآن سے بڑھ گئی

بیجنگ (شِنہوا) بہتر معاشی صورتحال اور فیکٹری سطح پر قیمتوں کی بحالی کے باعث 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی ٹیکس آمدن گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 100 کھرب یوآن (تقریباً 14.7 کھرب امریکی ڈالر) سے بڑھ گئی ہے۔
یہ اعداد و شمار برآمدی ٹیکس چھوٹ منہا کرنے سے پہلے کے ہیں جبکہ اس میں کسٹمز کے حکام کا جمع کیا گیا درآمدی ویلیو ایڈڈ ٹیکس، کھپت ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹیز اور بحری جہازوں کے حجم پر عائد ٹیکس شامل نہیں۔
چین کی ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے سربراہ ہو جنگ لین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری سے جون کے عرصے میں مجموعی ملکی ٹیکس اور فیسوں کی آمدن 167 کھرب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران سماجی تحفظ کا بیمہ 45 کھرب یوآن رہا جبکہ غیر ٹیکس آمدن 18 کھرب یوآن ریکارڈ کی گئی۔
ہو جنگ لین نے ٹیکس آمدن میں اس اضافے کی وجہ مستحکم معاشی کارکردگی، پروڈیوسر پرائس انڈیکس کی مسلسل بحالی، جو ٹیکس آمدن سے براہ راست منسلک ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں سمیت اہم صنعتوں میں موثر پیش رفت کو قرار دیا۔ 2026 کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں سالانہ بنیاد پر 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔
جاری اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران پنشن، صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کے لئے ترجیحی پالیسیوں کے تحت ٹیکس اور فیسوں میں دی گئی چھوٹ میں سالانہ بنیاد پر 11.8 فیصد اضافہ ہوا۔ تقریباً 12 کروڑ 60 لاکھ ٹیکس دہندگان نے بزرگوں کی دیکھ بھال، علاج معالجے اور تعلیم سمیت دیگر اخراجات کی مد میں اضافی انفرادی انکم ٹیکس چھوٹ حاصل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.9 فیصد زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر