چین کے وزیر خارجہ کی کرغز ہم منصب کے ساتھ ملاقات

چولپون-آتا، کرغزستان(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کرغزستان کے اپنے ہم منصب جین بیک کولوبائیف کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کرغزستان کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس نے ایس سی او بشکیک سربراہی اجلاس کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔
وانگ نے کہا کہ اچھا ہمسایہ سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا ہے، چین ہمیشہ کرغزستان کا ایک قابل اعتماد اچھا ہمسایہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور کرغز صدر سیدر جباروف کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت دونوں ممالک نے یکجہتی اور باہمی فائدے کے جذبے کے ساتھ نئے دور میں ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، اور دونوں ممالک اچھے ہمسایہ تعلقات، دوستی اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی چین-کرغزستان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
وانگ نے نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت گزشتہ سال3 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں، جس سے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے سمت متعین ہوئی اور باہمی مفید تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مضبوط رفتار پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جباروف کی قیادت میں کرغزستان نے قومی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور چین کو ملک کی ترقی دیکھ کر دلی خوشی ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی 105ویں سالگرہ اور چین کے 15ویں 5سالہ منصوبے کا پہلا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین چینی طرز کی جدیدیت کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیا کے عظیم مقصد کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ کرغزستان بھی 2030 تک کے اپنے قومی ترقیاتی پروگرام پر فعال طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنے اور مشترکہ طور پر ترقی و بحالی کے لیے وسیع امکانات حاصل ہیں۔
اس موقع پر کولوبائیف نے کہا کہ کرغزستان اور چین مخلص شراکت دار ہیں اور ان کے تعلقات برابری، باہمی اعتماد، باہمی احترام اور قابل بھروسہ تعاون پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے باہمی اعتماد کی ایک بلند سطح قائم کی ہے جس کی رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر