چین اور ملائیشیا کے عوامی روابط کے فروغ کے لیے صباح میں دوڑ کا انعقاد

کو ٹا کینابا لو( شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست صباح کے دارالحکومت کوٹا کینابالو میں منعقد ہونے والی ملائیشیا۔چائنہ دوڑ 2026 میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
اس تقریب کا اہتمام صباح میں قائم ملائیشیا۔چائنہ فر ینڈ شپ ایسو سی ایشن نے اتوار کے روز کیا۔ تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر باہمی دوستی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید فروغ دینا تھا۔
صبح سویرے دوڑ کے آغاز کا اشارہ ملتے ہی مختلف قومیتوں اور عمر کے افراد نے پُرجوش ماحول میں دوڑ شروع کی۔متعدد شرکا اپنی اپنی ٹیمز کی نمائندگی کرنے والے جھنڈے لہرا رہے تھے ۔
کوٹا کینابالو میں چین کے قونصل جنرل ژو شینگ لونگ نے کہا کہ یہ دوڑ محض کھیلوں کی ایک سرگرمی نہیں بلکہ صباح کی مختلف برادریوں کے لوگوں کے درمیان روابط بڑھانے اور چین۔ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک مئوثر پلیٹ فارم بھی ہے۔
ملائیشیا کے نائب وزیر برائے زراعت اور غذائی تحفظ چھان فونگ ہن نے کہا کہ یہ تقریب دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور تبادلوں کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہے۔
مسلسل ساتویں سال منعقد ہونے والی یہ دوڑ صباح میں چین اور ملائیشیا کے عوام کے درمیان دوستی، باہمی سمجھ بوجھ اور روابط کو فروغ دینے والی ایک نمایاں تقریب کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر