ایران مذاکرات میں “زیادہ سنجیدہ” دکھائی دے رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور ان کے خیال میں ایران اب “زیادہ سنجیدگی” کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنجیدہ ہوتے جا رہے ہیں، شاید اس کی ایک واضح وجہ ہے، تاہم اس وقت ہماری ان سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں جتنی سنجیدگی ہم اب دیکھ رہے ہیں، اتنی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم لازماً کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔
ٹرمپ نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا وہ ایران کے خلاف امریکی حملوں میں بڑے پیمانے پر شدت لانے کا حکم دیں گے یا نہیں کیونکہ یہ ابھی واضح نہیں کہ پس پردہ جاری مذاکرات سفارتی کوششوں کو دوبارہ کامیاب بنا سکیں گے یا نہیں۔
انہوں نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں اپنے اعلیٰ مشیروں اور حکام سے ایران کے ساتھ جاری تنازع سے متعلق مختلف تجاویز پر مشاورت کے چند گھنٹے بعد دیا۔ یہ بات سی این این نے معاملے سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتائی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر