آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کیلئے رضا کارانہ فیس کا نظام :عمان نےایران کو منصوبہ پیش کر دیا

مسقط /دبئی (نیشنل ٹائمز)خلیج میں جاری تناؤ کو کم کرنے اور عالمی معیشت کے لیے اہم ترین تجارتی راہداری کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے خلیجی تعاون کونسل نے ایک بڑا سفارتی قدم اٹھایا ہے ۔ عمان نے ایران کو ایک خلیجی حمایت یافتہ منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے رضاکارانہ فیس کی وصولی کا نظام بنانے کی تجاویز دیگئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق عمانی تجاویز کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز پر ایران کا یکطرفہ اور اجارہ دارانہ کنٹرول ختم کرنا ہے ، کیونکہ واشنگٹن کسی بھی قسم کی زبردستی یا لازمی فیس کو غیر قانونی قرار دیتا ہے ۔ اس نئے فارمولے کی بنیاد ایشیا کی ‘آبنائے مالاکا’ کے نظام پر رکھی گئی ہے ، جہاں انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ اور ریسکیو آپریشنز کے لیے جہازوں سے اختیاری عطیات یا فیسیں لیتے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے پیشکش کی ہے کہ وہ ایک طرفہ بحری ٹریفک کا انتظام خود سنبھالے گا، جبکہ دوسری طرف کی راہداری کا کچھ حصہ مسقط کے کنٹرول میں ہو۔خلیج میں بحری تجارت کے تحفظ اور امریکی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایران، عمان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط میں غیر معمولی تیزی آ گئی ہے ۔ ایرانی خبر رساں ادارے اور سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی اور سعودی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے ۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں خطے میں استحکام کی بحالی اور مشترکہ سفارتی اقدامات کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر